گورنر برجیس طاہر کی زخمی رینجرز اہلکاروں کی عیادت، لاکھ لاکھ کے چیک دئیے
بدھ 18 مارچ 2015 16:43
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان ووفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ چلاس میں رینجرز چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملے سے پاکستانی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزائم متزلزل نہیں ہوں گے۔ آپریشن ضرب عضب میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں زیر علاج رینجرز اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو پھول اور تحائف پیش کرنے کے علاوہ ہر زخمی اہلکارکو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کے چیک بھی دیے۔ پچھلے ہفتے شدت پسندوں نے چلاس کے مقام پر شب کی تاریکی میں رینجرز کی چوکی پر حملہ کرکے پانچ اہلکاروں کو زخمی کردیا تھاجو کہ سی ایم ایچ گلگت میں زیر علاج ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.