کراچی : بھینس کالونی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ، 3 افراد گرفتار

بدھ 18 مارچ 2015 15:43

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : کراچی کے علاقہ بھینس کالونی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے .

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے حراست میں لیے گئے ملزمان کی نشاندہی پر یہ چھاپہ مارا گیا ہے، ملزمان بھتہ خوری، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث ہیں تاہم تینوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :