قومی اسمبلی میں ” مقامی حکومت علاقہ دارالحکومت اسلام آباد بل 2014ء“ قائد حزب اختلاف کے اعتراض پر موخر

بدھ 18 مارچ 2015 15:00

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں ” مقامی حکومت علاقہ دارالحکومت اسلام آباد بل 2014ء“ پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی جانب سے اعتراض کرنے اور آئینی و قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے موخر کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل پر اعتراض کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ بل میں آئینی پیچیدگیاں ہیں جس میں تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد ہی اسے منظور کیا جائے انہوں نے درخواست کی ہے کہ اس بل پر بحث کروائی جائے تو بہتر ہوگا اس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بھی تائید کردی ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے آئینی پیچیدگیوں اور ایوان میں بحث کروانے کیلئے بل آئندہ اجلاس تک موخر کردیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج جمعرات گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا