عمران خان کی وجہ سے گھبرانے والا نہیں ، مجھے ضرور انصاف ملے گا ، سردار ایاز صادق
بدھ 18 مارچ 2015 14:54
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان این اے 122 میں اب تک ٹربیونل کے سامنے کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے مجھے سیا سی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، عمران خان ٹربیونل کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے ۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کے ساتھ مل کر جمہوریت کیلئے کام کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی لابی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بیمار تھے جنہوں نے دھاندلی کی اطلاع دی وہ خود بھی پیش نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب تک این اے 122 میں ٹربیونل کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے تصدیق کے مرحلے میں میرے حلقے میں میرے ووٹوں کی تعداد میں 1300 کا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میری لیڈ میں اضافہ ہوا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹربیونل کو اس بات کا اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بغیر ثبوت کے حلقے کھول دیں ایسا ہی میرے ساتھ ہوا ہے مجھے بغیر ثبوت کے سیاسی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے ممبران کے استعفوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی اگر کوئی ممبر کوئی تحریک لے کر آتا ہے تو اس پر ممبران ووٹ دینگے اور قانونی طور پر آئین کے مطابق ان کے استعفوں کے معاملے کو دیکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ حلقہ 122میں انگوٹھوں کی تصدیق پر پہلے ہی بیان دے چکا ہوں اور میں بے ہوش بھی ہوجاؤں تو وہ بیان دوں گا جو پہلے دیا تھا انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کی وجہ سے گھبرانے والا نہیں مجھے انصاف ضرور ملے گا سینٹ اور قومی اسمبلی مل کر جمہوریت کے لیے کام کرینگے رضا ربانی جمہوریت کے حامی ہیں ضرور تعاون کرینگے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.