ملتان ،کھلونا کریکر ددھماکے سے چار بچے شدید زخمی

بدھ 18 مارچ 2015 14:54

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) ملتان میں بدھ کی دوپہر دستی بم پھٹنے سے چار بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر ملتان میں محلہ شریف پورہ نزدسمیہ آباد کے چار بچے کھیلتے ہوئے ملحقہ نہر نوبہار پر گئے جہاں انہیں ایک کھلونا نما دستی بم ملا جس کو لے کر وہ اپنے علاقے میں آگئے بچوں نے کھیل کھیل کے دوران دستی بم کی پن نکال دی جس کے نتیجے میں چاروں بچے جن کی عمریں دس سال ، بارہ سال اور چودہ سال کے قریب بتائی جاتی ہیں دستی بم پھٹنے سے شدید زخمی ہوگئے ان بچوں رب نواز ،عمر ،حمزہ اور وقاص شامل ہیں ، بچوں کو شدید زخمی حالت میں نشستر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشن محمد سلیم دیگر پولیس حکام کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی اسی نوبہار نہر پرنامعلوم شخص ایک خودکش جیکٹ چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا جس کی اطلاع وہاں موجود افراد نے ریسکیو 15کو دی تھی جس پر ملتان پولیس حکام اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر اس جیکٹ کو ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا تھا علاوہ ازیں سمیجہ آباد کا علاقہ جو کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کا گڑھ جانا جاتا ہے کو کئی بار ملتان پولیس کے اعلیٰ حکام پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن بھی کرچکے ہیں آج کے واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس علاقے میں اب بھی دہشتگردوں کا نیٹ ورک موجود ہے ۔

ایس ایس پی آپریشن ملتان محمد سلیم نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے نہر کے کنارے سے یہ دستی بم کھلونا سمجھ کر لے آئے تھے اور کھیل کے دوران پن نکل جانے سے یہ بلاسٹ ہوا ہے ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں زخمیوں کو نشستر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،علاوہ ازیں ۔ڈی پی او ملتان نے میڈیا کو بتایا کہ نہر کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران کریکر بم ملا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ،انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کی تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :