رواں سیزن میں روس کو ایک لاکھ ٹن کینو برآمد

بدھ 18 مارچ 2015 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) مغربی ممالک سے پھلوں کی درآمد پر روسی پابندی کے بعد پاکستان کو ایک بار پھر ماسکو کی منڈی میں جگہ مل گئی، رواں سیزن میں روس کو ایک لاکھ ٹن کینو برآمد کردیا۔

(جاری ہے)

برآمدکنندگان کے مطابق رواں سال کینو کی برآمدات کا ہدف تین لاکھ ٹن مقرر ہے، جس سے بیس کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا، اب تک دو لاکھ چوبیس ہزار ٹن کینو برآمد کیا جا چکا ہے، جو برامدی ہدف کا اکتالیس فیصد ہے۔

کینو کی مجموعی برآمد میں سے ایک لاکھ ٹن کینو روس کو برآمد کیا گیا، جس کی اہم وجہ وہاں مناسب قیمت ہے، برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ سٹرس کی متعدد اقسام کی بدولت پاکستان کینو کی برآمد سے سالانہ ایک ارب ڈالر بآسانی حاصل کرسکتا ہے، رواں سیزن کے لئے کینو کا برآمدی ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :