پانچ سال میں موبائل اکاوٴنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھ جائے گی،سٹیٹ بینک

بدھ 18 مارچ 2015 14:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پانچ سال میں موبائل اکاوٴنٹس کی تعداد پانچ کروڈ تک بڑھ جائے گی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت پچاس لاکھ صارفین موبائل اکاوٴنٹس کے ذریعے فنڈ ٹرانسفر، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی مقامی ترسیلات، قرضوں کی ادائیگی کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں۔ برانچ لیس بینکاری سے ماہانہ ایک سو پچیس ارب کی ٹرانزیکشنز کی جارہی ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی معاونت سے پاکستان میں مالیاتی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سال کے دوران موبائل اکاوٴنٹس کی تعداد پانچ کروڑ تک بڑھا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :