سات ماہ کے دوران مچھلی کی مصنوعات میں معمولی اضافہ

بدھ 18 مارچ 2015 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)بہتر منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ نہ ہونے کے سبب مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات نہ بڑھائی جا سکی۔ ابتدائی سات ماہ کے دوران برآمدات میں اعشاریہ پانچ فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک آبی حیات کی برآمدات اناسی ہزار ٹن رہی جس سے ملک کو بیس کروڑ پچہتر لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔ ماہرین کے مطابق بہتر مارکیٹنگ کے سبب یورپی یونین کو مچھلی کی برآمدات بڑھائی جا سکتی ہے۔