پاکستان بھارت کومنڈی تک رسائی فراہم کرنے پررضامند

بدھ 18 مارچ 2015 14:47

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاک بھارت تجارت کو موثر بنانے کیلئے پاکستان نے بھارت کو اپنی منڈی تک آسان رسائی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی، تاجروں کا کہنا ہے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کولکتہ چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی روابط میں اضافے کے لئے پاکستان جلد بھارتی تاجروں کے لئے اپنی منڈی کھول دے گا، تاہم اس سلسلے میں پاکستان کے تاجروں اور کاشت کاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، اس سے قبل بھارت میں عام انتخابات کے باعث یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا تھا، گزشتہ مالی سال پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم دو ارب ستر کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :