رواں مالی سال مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب77 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئی

بدھ 18 مارچ 2015 14:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب ستتر کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم براہ راست سرمایہ کاری میں چار فیصد کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی انفلوز کی آمد کے باعث جولائی سے فروری دوہزار پندرہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب ستتر کروڑ ڈالر رہا، جو گذشتہ سال چوہتر کروڑ چھتیس لاکھ ڈالر تھا۔

فارن پبلک انویسٹمنٹ کا حجم چھیانوے کروڑ ستاون لاکھ ڈالر رہا، جبکہ گذشتہ سال اس عرصے میں صرف چھ کروڑ تینتالیس لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری تین اعشاریہ آٹھ فیصد کمی سے اکسٹھ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر رہی، گذشتہ مالی سال آٹھ ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی مالیت چونسٹھ کروڑ ڈالر تھی۔