نامور اداکار محمد علی کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 18 مارچ 2015 14:44

نامور اداکار محمد علی کی 9ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) نامور اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے کل 9برس بیت گئے ۔ اداکار کی برسی کے موقع پر کل ان کی اہلیہ زیبا علی کے گھر پر قرآن خوانی ہوگی جہاں مرحوم کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی جائیگی ۔ برسی کی تقریب میں شوبز سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگی ۔

(جاری ہے)

محمد علی 10نومبر 1938 کو بھارت کے شہر رامپور کے مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے ۔

انہوں نے اپنی فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے کیا اور 1962ء میں ان کی پہلی فم چراغ جلتا رہا ریلیز کی گئی جبکہ ان کی مقبول فلم شرارت 1964ء میں ریلیز ہوئی انہوں نے بے شمار کامیاب فلمیں انڈسٹری کے نام کی ان کا شمار انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا اور ان کی کارکردگی کی بنا پر 1984ء میں ان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا