فیصل آباد: 16 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی، والد نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا
بدھ 18 مارچ 2015 14:37
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : فیصل آباد کے نواحی علاقہ میں رکشہ ڈرائیور کی 16 سالہ بیٹی عظمیٰ سلیم لڑکا بن گئی جس پر لڑکی کے والد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری 6 بیٹیاں تھیں لیکن اب عظمیٰ کے لڑکا بننے پر میں بہت خوش ہوں اور عظمیٰ کا نام تبدیل کر کے محمد عظیم رکھ دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ میں رکشہ چلاتا ہوں اور خوش ہوں کہ اب عظیم مجھے سہارا دے گا اور گھر چلانے میں ہاتھ بٹائے گا جبکہ لڑکا بننے والی لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے پڑھائی چھوڑ دی تھی لیکن اب پڑھائی شروع کر کے باپ کا سہارا بنوں گا.
عظمیٰ کا کامیاب آپریشن مدینہ ٹیچنگ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر اکرم ملک نے کیا ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل عظمیٰ یہاں آئی تھی تاہم ٹیسٹ کروانے اور سر جری کے بعد اسے مکمل طور پر لڑکا بنا دیا گیا ہے. کیونکہ جینیاتی لحاظ سے عظمیٰ میل ہی ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.