پاکستان کا حال دیکھ لیں ‘ بھارت میں بنیاد پرستی کو روکنا ہوگا ‘سابق اہلکار بھارتی پولیس

بدھ 18 مارچ 2015 14:23

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) بھارتی پولیس کے سابق اعلیٰ اہلکار جولیو ریبئرو نے کہا ہے کہ ملک میں ہندو قوم پرست تنظیمیں بنیاد پرستی کے اسی راستے پر آگے بڑھ رہی ہیں جو جنرل ضیا الحق نے اپنے دور میں پاکستان میں دکھایا تھا اور جس کا نتیجہ آج کے پاکستان میں نظر آ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے، مذہبی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور قوم پرست جماعتوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے جو راستہ اختیار کیا تھا اس کا نتیجہ آج اس کے سامنے ہے اور بھارت کو اس راستے پر چلنے سے روکنا ہوگا۔’ہندو دائیں بازو کے ہندو ملک میں جو کر رہے ہیں وہ بہت خطرناک ہے۔ پاکستان میں جنرل ضیاء نے بنیاد پرستی کا جو راستہ دکھایا اس کا نتیجہ وہاں آج نظر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے جولیو ریبئرو نے کہا کہ ملک میں مسیحی برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی دوسرا عیسائی یہ سب لکھتا تو اسے کوڑے کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا، میں خوش ہوں کہ اس پر بحث ہو رہی ہے۔مسیحی برادری یہ محسوس کر رہی ہیکہ صحت اور تعلیم میں اس کی خدمات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے لیکن ہندو قوم پرستوں کا الزام ہے کہ غریبوں کی خدمت کی آڑ میں وہ لوگوں کا مذہب تبدیل کرا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :