موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے سمیع اللہ آفریدی پر فائرنگ کی ‘ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی

بدھ 18 مارچ 2015 14:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ تیارکر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔محکمہ پولیس نے شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ اّفریدی کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے وقت سمیع اللہ اّفریدی کے ساتھ گاڑی میں انکے دوست بھی موجود تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

سمیع اللہ آفریدی اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سمیع اللہ اّفریدی پر فائرنگ 30 بور کے ہتھیار سے کی گئی ‘ جائے وقوعہ سے تین خول بھی بر آمد ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیل آفریدی کے سابق وکیل سمیع اللہ آفریدی کو چار گولیاں لگیں، گولیاں سمیع اللہ آفریدی کو پیٹ اور گردن میں لگیں، حملہ آوروں حملے کے بعد قبائلی علاقے کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :