ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ نے ’’چوکر ‘‘کا ٹیگ اتار پھینکا

بدھ 18 مارچ 2015 14:08

ورلڈ کپ 2015ء : جنوبی افریقہ نے ’’چوکر ‘‘کا ٹیگ اتار پھینکا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015 ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔سری لنکا کا کوئی کھلاڑی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا اور اسکی پوری ٹیم محض 133رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ۔

سری لنکا کی جانب سے کمار سنگاکارا 45، تھریمانے 41اور میتھیوز 19رنز کے ساتھ ڈبل فگر میں داخل ہونے والے بلے باز رہے ۔تجربہ کار بلے باز دلشان 0اور ممکنہ طور پر اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلنے والے مہیلا جے وردھنے 4رنز بنا سکے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 4،جے پی ڈومنی نے 3جبکہ مورکل ، ایبٹ اور سٹین نے 1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے 134رنز کا ہدف 18اوورز میں 1وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

جنو بی افریقہ کی جانب سے اوپننگ بلے باز کوئنٹن ڈی کاک 78اور فاف ڈوپلیسی 21رنز کے ساتھ ناٹ آؤ ٹ رہے ۔ ہاشم آملا آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز تھے جو 16رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے لاستھ مالنگا واحد وکٹ حاصل کر نے والے باؤلر تھے ۔ عمران طاہر کو انکی شاندار باؤلنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے کسی بھی ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کوئی ناک آؤٹ میچ جیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :