پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘بھارتی گلوکار ایلا ارون

بدھ 18 مارچ 2015 13:58

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں‘بھارتی گلوکار ایلا ارون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ اورگلوکارہ ایلا ارون نے کہا ہے کہ ایکٹنگ اورمیوزک دوالگ الگ شعبے ضرور ہیں لیکن مجھے ان دونوں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے۔جب مجھے کسی کردارکے لیے کاسٹ کیا جاتاہے تومیں اپنی تمام ترتوجہ اس کردارمیں حقیقت کے رنگ بھرنے پر مرکوز کر دیتی ہوں جب کہ فلم میں کوئی گیت گانے کا موقع ملے توپھراپنی آوازکا جادوجگاتی ہوں۔

(جاری ہے)

ان خوش قسمت فنکاروں میں ہوں ، جوایکٹنگ اورمیوزک جیسے منفرد شعبوں میں کام کرکے فخرمحسوس کرتے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں ایلا ارون نے کہا کہ یہ بات میں بخوبی جانتی ہوں کہ میری آواز ایک پلے بیک سنگرکی نہیں ہے لیکن پھر بھی جوگیت میری آواز میں ریکارڈ کیے گئے انھیں دنیا بھرمیں پسند کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں بھی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے‘ میں نے تو ہمیشہ ہی پاکستانی گلوکاروں کی آواز اور انداز کی مداح رہی ہوں‘ مستقبل میں کسی پاکستانی گلوکار کے ساتھ مل کر ایک البم ضرور ریکارڈ کرونگی۔

متعلقہ عنوان :