Live Updates

اسلام آباد: عمران خان اور طاہر القادری کے گرفتاری کے تحریری احکامات طلب کرنےوالے ایس ایس پی نوکری سے بر خواست۔

بدھ 18 مارچ 2015 13:48

اسلام آباد:  عمران خان اور طاہر القادری کے گرفتاری کے تحریری احکامات ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : دھرنے کے دوران حکومت کی جانب سے عمران خان اور طاہر القادری کو گرفتار کرنے کے زبانی احکامات ماننے سے انکار کرنے والے ایس ایس پی محمد علی کو نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایس پی نے انکوائری کمیٹی کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کسی قسم کی حکم عدولی نہیں کی تھی بلکہ تحریری احکامات کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم پھر بھی حکومت کی جانب سے سابق ایس ایس پی کا موَقف رد کرتے ہوئے زبانی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث انہیں نوکری سے برخواست کردیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات