چاروں صوبوں کا نمائندہ ایوان ہے ،چیئرمین سینٹ
بدھ 18 مارچ 2015 13:38
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء )چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کا نمائندہ ایوان ہے وفاق کی مضبوطی سینٹ کے ساتھ منسلک ہے ، سینٹ کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ سینٹ کا عملہ ایمانداری سے اپنے فرائض ادا کرے ، فرائض سے غفلت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ہر پیر کو تین سے چار بجے سینٹ ملازمین مجھ سے ملاقات کرسکتے ہیں اور اپنے تمام مسائل سے آگاہ کرسکتے ہیں ، براہ راست رسائی کا مقصد سفارش کلچر کا خاتمہ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میں خود قانون کا پاسدار ہوں اس لئے میری خواہش ہے کہ میرے ساتھ کام کرنے والے بھی تمام قوانین کی پاسداری کریں آپ سب لوگ میرے لئے خاندان کی طرح ہیں ملازمین کے مسائل کو آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی کوشش کرونگا میں آپ کے ساتھ انتہائی شفقت اور پیار سے پیش آؤنگا لیکن اس کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آپ سے مجھے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں توقع ہے کہ آپ اس پر پورا اترینگے انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کی براہ راست رسائی کا مقصد سفارش کلچر کا خاتمہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی دوست کے ذریعے مسائل میرے پاس نہ لے کر آئیں اس سے مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے میری کوشش ہے کہ آپ کے تمام مسائل رولز اور قانون کے مطابق حل کروں
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.