لندن میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشیں بے نقاب ہوچکی، جمشید دستی

بدھ 18 مارچ 2015 13:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں ایم کیو ایم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مک مکا ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگنا چاہیے وہ پارٹیاں جو طالبان کو سب سے بڑا دہشتگرد سمجھتی تھی ان کے ہیڈکوارٹر سے مفرور قاتلوں کی گرفتاری اور جدید اسلحہ برآمد ہونا اس بات کو واضح کرتا ہے کہ کون سب سے بڑا دہشتگرد ہے ۔

الطاف حسین کیخلاف ایف آئی آر عوامی خواہش پر درج ہوئی ہے الطاف حسین کو چاہیے وہ قوم سے معافی مانگیں کراچی میں بوری بند لاشوں کا سلسلہ رکنا چاہیے اور دہشتگرد پارٹیوں کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے وزیراعظم اپنی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مک مکا کی پالیسی چل رہی ہے لندن میں بیٹھ کر سازشیں کرنے والوں کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے

متعلقہ عنوان :