ایم این اے رانا فضل کودھمکیاں دینے والا حساس ادارے کا جعلی افسر نکلا،مقدمہ درج

بدھ 18 مارچ 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)ایم این اے رانا فضل کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے دھمکیاں دینے والا ملزم جعلی افسر نکلا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایم این اے رانا فضل کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے ایم این اے رانا فضل کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے ذاتی کام کیلئے فون کرتا تھا اور کام نہ کرنے کی صورت میں رانا فضل کو دھمکیاں بھی دیتا تھا ،پولیس حکام کے مطابق ٹیلی فونک ریکارڈ کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے جس کے ذریعے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے