وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی الوداعی ملا قات

بدھ 18 مارچ 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی الوداعی ملاقات ۔ پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادل خیال کیا گیا ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق بدھ کے روز ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے آ پر یشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی ہے اور پاک فضائیہ کے سربراہ کی حیثیت سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی پاک فضائیہ کے لئے خدمات کو سراہا ہے ۔ ملاقات کے علاوہ پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے ۔ الوداعی ملاقات میں وزیر اعظم نے طاہر رفیق بٹ سے پاک فضائیہ کی مزید بہتری کے لئے مشاورت بھی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :