نیٹو کنٹینر ز گمشدگی کیس ،نیب عدالتوں میں دائر ریفرنسز کی پیش رفت رپورٹ طلب

بدھ 18 مارچ 2015 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے نیٹو کنٹینر ز کے گمشدگی کیس میں ذمہ داروں کے خلاف نیب عدالتوں میں دائر ریفرنسز کی پیش رفت رپورٹ ایک ماہ میں نیب حکام سے طلب کی ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی اس دوران نیب کے حکومتی پراسیکیوٹر جنرل فوزی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ کل 11980 کنٹینرز لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے 7918 کنٹینرز کے معاملات پر 44 ریفرنس دائر کئے گئے ۔ 627 کنٹینرز کے حوالے سے ایف بی آر نے 17 ریفرنس دائر کر رکھے ہیں جو کراچی کی نیب عدالت نمبر 3 میں زیر سماعت ہیں اس پر عدالت نے کیس کی سماعت 30 روز کے لئے ملتوی کرتے ہوئے ان ریفرنس بارے نیب حکام سے پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :