ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

بدھ 18 مارچ 2015 13:14

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پشاور کے نواحی علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیااس سے قبل مرحوم سمیع اللہ آفریدی کی نماز جنازہ اْن کے آبائی علاقے پجگئی فقیر کلے میں واقع اْن کے حجرے میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں رشتہ داروں وکلاء برادری اور گاوٴں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے پیش نظر مرحوم کی نماز جنازہ بھی اْن کے حجرے میں ادا کرنی پڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :