کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو ملزمان ہلاک ‘ چودہ کو گرفتار ‘اسلحہ برآمد

بدھ 18 مارچ 2015 13:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) کراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پولیس کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو ملزمان مارے گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ادھر رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے چودہ ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف سیاسی اور کالعدم جماعتوں سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ ادھر کراچی میں بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے جنگل اسکول کے قریب 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیاہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی شناخت میمونہ اور زرغونہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں خواتین آپس میں ماں اور بیٹی تھیں پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :