کراچی ‘ نارتھ ناظم آباد میں دہشتگردوں کا سکول کے باہر دستی بم حملہ ‘ پھانسیاں روکنے کیلئے دھمکی آمیز خط وصول

بدھ 18 مارچ 2015 13:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دہشت گردوں نے سکول کے باہر دستی بم سے حملہ کر دیا ‘ دہشت گردوں پھانسیاں روکنے کے لیے دھمکی آمیز خط بھی پھینکا۔

(جاری ہے)

بدھ کو شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی سکول کے باہر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے دھماکے سے علاقے میں خواف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، حملے کے وقت سکول میں تدریسی عمل جاری تھا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی خوفزدہ والدین پریشانی کے عالم میں بچوں کو لینے پہنچے ۔

واقعہ کے بعد سکول میں افرا تفری پھیلنے کے باعث چھٹی کر دی گئی بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق بم پانچ سو گرام وزنی تھا ۔ گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد سکول بم حملے میں مماثلت ہے ۔ دہشت گردوں نے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکا ہے جس میں لکھا گیا کہ پھانسیاں روک دی جائیں ، پولیس اور دیگر حکام موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :