سمیع اللہ آفریدی کا قتل ‘ صوبہ بھر کے وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ ‘ ہڑتال ‘ اہم مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی

بدھ 18 مارچ 2015 13:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی کے قتل کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر صوبہ بھر کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ہڑتال کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے لاپتہ افراد کے کیس کئی اہم مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکے گی جبکہ پیشی بھگتنے کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں کہا گیا کہ وکلاء برادری کاکام صرف ملزم کی وکالت کرنا ہوتا ہے سزا و جزا کا کام عدالتوں کا ہے وکلاء برداری نے زمہ دار ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :