سزائے موت ایک ظالمانہ اور غر انسانی سزا ہے، یورپی یونین

بدھ 18 مارچ 2015 13:04

پاکستان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء): دسمبر میں ہونے والے سانحہ پشاور کے بعد سزائے موت پر عائد پابندی ختم کر دی تھی جس کے بعد سزائے موت کے کئی مجرمان کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

سزائے موت کی بحالی کے خلاف انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں خصوصاً یورپی یونین مسلسل آواز بلند کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں یورپی یونین کا کہنا ہے کہ سزائے موت کی سزاء غیر انسانی اور ظالمانہ ہے اور چونکہ کئی ایسے افراد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ہے جن کے کیس دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتے، لہذا سزائے موت پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔