سزائے موت پانے والے شفقت حسین کا برتھ سرٹیفکیٹ منظر عام پر آ گیا

بدھ 18 مارچ 2015 13:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) قتل کیس میں سزائے موت پانے والے شفقت حسین کا برتھ سرٹیفکیٹ منظر عام پر آ گیا ۔ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق شفقت حسین کی تاریخ پیدائش یکم اکتوبر 1991 ہے اور پھانسی کی سزا جب سنائی گئی تھی اس وقت شفقت کی عمر 13 سال 6 ماہ تھی ۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق شفقت حسین مظفر آباد کے علاقہ شاردہ ٹاؤن کمیٹی بھمبر 515 کا رہائشی ہے اور شفقت حسین کو برتھ سرٹیفکیٹ بھی شاردہ سے جاری کیا گیا ہے ۔

شفقت حسین کے برتھ سرٹیفکیٹ کا سریل نمبر 670 ہے برتھ سرٹیفیکیٹ کے مطابق شفقت حسین کی تاریخ پیدائش یکم اکتوبر 1991 ہے اور جب شفقت حسین کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی اس وقت شفقت حسین کی عمر 13 سال 6 ماہ تھی جبکہ پاکستانی دستور کے مطابق کسی بھی مجرم کو 18 سال سے کم عمر ہونے پر سزائے موت نہیں دی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مجرم شفقت حسین نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے نظرثانی کی اپیلیں مسترد ہو چکی ہیں اور شفقت حسین کی پھانسی کے معا ملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پی پی پی رہنما شیری رحمان بھی صدر سے رحم کی اپیل کر چکی ہیں جس کو صدر ممنون حسین نے مسترد کر دیا ہے اور عدالت سے مجرم شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ بھی جاری ہو چکے ہیں جن کے مطابق شفقت حسین کو آج جمعرات کے روز کراچی جیل میں پھانسی دی جائے گی جبکہ گزشتہ رو مجرم شفقت حسین کی پھانسی کا معملہ قومی اسمبلی میں بھی زیر غور رہا ہے اور قومی اسمبلی کے فلور پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ مجرم شفقت حسین کی کم عمری کے حوالے سے شفقت کے والدین کی جانب سے کوئی کوائف جمع نہیں کرائے گئے اور جب شفقت حسین کو جیل میں بند کیا گیا تھا تو جیل ڈاکٹر کے ریکارڈ کے مطابق شفقت کی عمر 25 سال ہے جبکہ جیل اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق 23 سال ہے ۔

چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ اگر شفقت حسین کم عمر ہونے کے جامع کوائف پیش کئے جائیں تو شفقت حسین کی پھانسی کے معاملے پر نظرثانی کر سکتے ہیں ۔