بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کا فیصلہ

بدھ 18 مارچ 2015 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا حکام نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جس میں بجلی کی قیمتوں میں2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے،تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ جنوری میں فرنس آئل کی کمی سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے ،لہذااس کا فائدہ صارفین کو پہنچاتے ہوئے قیمتوں میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے،بجلی کی قیمتوں میں کمی جنوری کے مہینے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :