پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہو ں کی ملاقات

بدھ 18 مارچ 2015 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے پاک فضائیہکے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی ملاقات ۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی خدمات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بدھ کے روز پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ایئرچیف مارشل کو نیوی دستے نے اعزازی سلامی بھی پیش کی ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے الوداعی ملاقات بھی کی ۔ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی خدمت کو سراہا ہے اور ایئرچیف مارشل کی پاک فضائیہ کے لئے خدمات کو بھی سراہا ۔ اس موقع پر ایئرچیف مارشل نے پاک فضائیہ سے تعاون پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکریہ بھی ادا کیا ۔