وفاقی حکومت کی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطوں کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔بیرسٹر فروغ نسیم

بدھ 18 مارچ 2015 12:57

کراچی: (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی حکومت کے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطوں کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ایک ملک میں ا یف آئی آر کی دوسرے ملک میں حیثیت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ متحدہ اور رینجرز کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم اور الطاف حسین نے ہمیشہ فوج کا ساتھ دیا۔ ایم کیو ایم بحیثیت ذمے دار سیاسی جماعت رینجرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ملک میں درج ایف آئی آر کی کسی دوسرے ملک میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔ ایف آئی آردرج ہونے سے پہلے ہی الطاف حسین وضاحت کر چکے تھے