الطاف حسین کیخلاف مقدمہ، حکومت کا برطانیہ سے رابطے کا فیصلہ
بدھ 18 مارچ 2015 12:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی ہے جس کے بعد الطاف حسین کی حوالگی سے متعلق تین نقاط پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف ایف آئی آر کی کاپی وزارت داخلہ کو موصول ہو گئی ہے جس کے بعد الطاف حسین کی حوالگی سے متعلق تین نقاط پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں انٹرپول کے ذریعے الطاف حسین کے خلاف کاروائی کرنے پر غور کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں وزارت خارجہ کے ذریعے مجرمان کی حوالگی سے متعلق معاہدے کے تحت الطاف حسین کی واپسی زیر غور ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں الطاف حسین کے خلاف شواہد سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کو پیش کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے گزشتہ شب کراچی کے تھانہ سول لائنز میں مقدمہ رینجرز کے کرنل طاہر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں الطاف حسین پر ایک ٹی وی پروگرام میں رینجرز حکام کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو اور قتل کی دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ سیون اے ٹی اے کا سب سیکشن ایچ این اور جان سے مارنے کی دھمکی کی دفعہ پانچ سو چھ بی بھی شامل کی گئی تھی۔ دنیا نیوز نے پیر کی رات نو بج کر پچاس منٹ پر درج ہونے والی ایف آئی آر نمبر 30/2015 کا متن حاصل کر لیا تھا جس کے مطابق الطاف حسین نے کہا تھا کہ ان کے گھر پر چھاپہ مارنے والے ‘تھے’ ہو جائیں گے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ون فیض اللہ کوریجو کو مقدمے کا انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ انیس سو بانوے کے بعد ایم کیو ایم قائد کے خلاف پہلا مقدمہ ہے۔ انیس سو بانوے میں الطاف حسین کے خلاف درجنوں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ ایم کیو ایم کا وفد ایف آئی آر کی کاپی لینے تھانہ سول لائنز پہنچا لیکن وہاں کوئی افسر موجود نہیں تھا جس کے بعد رہنما واپس چلے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.