کوئٹہ : صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لیے اہل خانہ مچھ جیل پہنچ گئے

بدھ 18 مارچ 2015 12:51

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : صولت مرزا کو عدالت نے 19 مارچ کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد صولت مرزا اور ان کی ہمشیرہ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیلیں بھی دائر کی گئیں جنہیں مسترد کر دیا گیا تھا. صولت مرزا سے آخری ملاقات کے لیے ان کے اہل خانہ مچھ جیل پہنچ گئے ہیں جن میں صولت مرزا کی اہلیہ، بیٹا اور ہمشیرہ شامل ہیں. جبکہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ صولت مرزا اپنی وصیت آج رات تک جیل حکام کے حوالے کر دیں گے.