ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله سے الوداعی ملاقات

بدھ 18 مارچ 2015 12:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله سے الوداعی ملاقات کی‘ پاک بحریہ کے سربراہ نے ایئرچیف مارشل کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ کی اپریشنل صلاحیتیں بڑھانے میں آپ کا کردار قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله سے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے الوداعی ملاقات کی۔

ترجمان بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکاء الله نے فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے میں ایئرچیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب میں فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک بحریہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایئرچیف مارشل کو نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر اعزازی سلامی پیش کی گئی۔