وزیراعظم سے جنوبی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد کی ملاقات ‘اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی

بدھ 18 مارچ 2015 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کرکے اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے جنوبی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔