پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے ‘ آفریدی
بدھ 18 مارچ 2015 11:31
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے ‘ آسٹریلیا کو شکست دے دی تو پاکستان ٹیم فاتح بن کر نکلے گی ‘ مدتوں یاد رکھی جانے والی کار کر دگی دکھاناچاہتا ہوں ‘ ریٹائر منٹ واپس نہیں لونگا ‘ ہمارا مقصد قوم خوشیاں دینا ہے ‘ کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں ‘ ایک دوسرے کی سپورٹ کررہے ہیں ‘ نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنا چاہیے ایک انٹرویو میں شاہد خان آفریدی نے کہاکہ ریٹائر منٹ واپس نہیں لوں گا پاکستان کو جتوانا چاہتا ہوں تاہم کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں ہے کہ وہی کرنا چاہتا جس کی پاکستان ٹیم اور لاکھوں لوگوں کو مجھ سے توقع ہے۔
پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے اور کسی بھی ٹیم سے ہار سکتی ہے۔(جاری ہے)
شاہد خان آفریدی نے شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی ٹیم اس طرح سپورٹ کرتے رہیں یہ پندرہ سولہ کھلاڑیوں کی نہیں اٹھارہ کروڑ عوام کی ٹیم ہے۔پاکستان کی پچاس ساٹھ سال کی تاریخ دیکھیں تو پاکستان کی کارکردگی اسی طرح کی رہی ہے۔ ٹیم میں ایک چیز جو کافی عرصے بعد دکھائی دی ہے وہ ڈریسنگ روم کا ماحول ہے۔
کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں میڈیا میں جو باتیں سننے کو ملتی ہیں ایسا کچھ نہیں اور سب لوگ پاکستان کو جتوانے کے مشن سے یہاں آ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے جمعے کو عوام کی توقعات پوری کردیں تو پھر میں دعوے سے کہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم بھی ایڈیلیڈ اوول سے فاتح بن کر نکلے گی۔ جاتے جاتے میری کوشش ہے کہ وہ کارکردگی دکھاؤں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں۔ میرے پرستار اور گھر والے چاہتے ہیں کہ ون ڈے کیریئر کا اختتام یادگار انداز میں ہو اور ہیپی اینڈنگ ہو۔ اسی کے لئے اپنی ٹریننگ اور پریکٹس کررہا ہوں۔ آسٹریلیا کے خلاف بڑے میچ میں ہر کھلاڑی کی کارکردگی سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب لڑکوں کو اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کا احسا س ہے اور کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں ٹیم انتظامیہ ہر کھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہمارا مقصد قوم کو خوشیاں دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنا چاہیے۔ مستقبل کی سیریز میں دومیسٹک میں کارکردگی دکھانے والے لڑکوں کو چانس دینا چاہیے۔ 19سال کے دوران کیریئر میں خوشیاں بھی ملیں اور غم بھی سہنے پڑے۔ طویل عرصے ملک کی نمائندگی کرنا خوشی کا باعث ہے ، کبھی سوچا نہیں تھا کہ طویل عرصے پاکستان کے لئے کھیلوں گا۔ گمان میں بھی نہیں تھا کہ پانچ ورلڈ کپ کھیلوں گا۔ جب کارکردگی نہ ہو تو غم بھی سہنے پڑتے ہیں۔ کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے آپ خود بھی دباؤ میں آجاتے ہیں۔ اس پر شائقین ناراض بھی ہوتے ہیں۔ مشکل وقت میں آپ کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور مشکل وقت میں جو لوگ اپنے آپ کو اٹھاتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.