اسپین‘پاکستانی نژاد خاتون الیکشن جیت کر کونسلر منتخب

منگل 17 مارچ 2015 23:38

اسپین‘پاکستانی نژاد خاتون الیکشن جیت کر کونسلر منتخب

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) اسپین کی ایمیگرنٹس دوست سیاسی پارٹی آئی سی وی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والی پہلی پاکستانی نژادخاتون امیدوار ڈاکٹر ہما جمشید نے انٹر پارٹی الیکشن میں سب سے زیادہ 504 ووٹ حاصل کر کے میونسپل کمیٹی سیوتات بیعا میں بطور کونسلر اپنی سیٹ پکی کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارسلونا این کمیون کے تحت ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں پہلی پاکستانی نژاد امیدوار برائے کونسلرڈاکٹر ہما جمشید نے سب سے زیادہ 504 ووٹ حاصل کئے اور کونسلر منتخب ہو گئیں۔

سیوتات بیعا کے علاوہ بارسلونا کے دوسرے علاقوں جن میں سانت مارتی سے فرانسیسک کارمونا 207 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے۔آشامپلا میونسپل کمیٹی سے فرانسیسک ماگرینیا 266 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

سانتس مونجوئیک سے آستھیر پیریز سوریباس 143 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئیں۔لاس کورتس سے البرت پیریز ای نونیز 60 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے۔ساریا سانت جیرواسی سے جوان مانیل دے یانو ریباس 152 ووٹ ‘ گراسیا سے روبرت سورو گارسیا 209 ووٹ، ہورتا گیناردو سے وکٹر بایس اینڈریس 88 ووٹ، نووس باریس سے کارولینا ریسیو کاسیریس 210 ووٹ اورسانت ایندریو سے فلپے لوپیز ایرنگیرین 187 ووٹ حاصل کرکے اپنی اپنی سیٹ بطور کونسلرپکی کی ہے

متعلقہ عنوان :