مدینہ منورہ میں پاکستانی مزدور پانچ ٹن سے زائد وزنی پری کاسٹ دیوار گرنے باعث د ب کر جاں بحق

منگل 17 مارچ 2015 23:37

مدینہ منورہ میں پاکستانی مزدور پانچ ٹن سے زائد وزنی پری کاسٹ دیوار ..

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء)طیبہ یونیورسٹی مدینہ منورہ میں ایک پاکستانی مزدور پانچ ٹن سے زائد وزنی پری کاسٹ دیوار گرجانے سے جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ترجمان خالد الجہنی نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیوار 10 میٹر لمبی ایک میٹر چوڑی اور 5.5 ٹن وزنی تھی جو تیسری منزل پر جمائی جارہی تھی کہ 24 سالہ پاکستانی مزدور پر آگری اور وہ جاں بحق ہوگیا۔