بنوں، واپڈاپیسکو کا سرکل میں بجلی صارفین کیلئے 50 فیصد جرمانے کے بل معاف کرنے کا اعلان ،صارف کے بل میں جر مانہ ہوں تو وہ 25 فیصد رقم پہلے سے ادا کر کے 31 مارچ تک اپنا بل دفتر میں جمع کرائیں ، زونل سیکرٹری

منگل 17 مارچ 2015 23:37

بنوں، واپڈاپیسکو کا سرکل میں بجلی صارفین کیلئے 50 فیصد جرمانے کے بل ..

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2015ء) واپڈاپیسکو نے سرکل میں بجلی صارفین کیلئے 50 فیصد جرمانے کے بل معاف کرنے کا اعلان کردیا ایس ای جمال الدین داوڑ نے پاکستان واپڈاھائیڈویونین کے زونل سیکرٹری ااطلاعات عمر علی خان کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بجلی صارفین نے خصوصی پیکج کا علان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صارف کے بل میں جر مانہ ہوں تو وہ 25 فیصد رقم پہلے سے ادا کر کے 31 مارچ تک اپنا بل دفتر میں جمع کرائیں ۔

(جاری ہے)

تاکہ اس پر کاروائی کر کے 50 فیصد معاف کیا جاسکے اور باقی 25 فیصدرقم قسطوں پر وصول کی جائیگی اس طرح جن صارفین کا میٹر پہلے سے بقایا جات میں محکمہ واپڈا والے لے گئے ہوں ان کیلئے سی پی 18 فارم اور 50 فیصد جمع شدہ رقم کا بل ریکارڈ کے طور پر لے آئیں ۔صارف کو اسی وقت میٹر لگا دینگے اور باقی 50 فیصد قسطوں میں ادا کرینگے ۔ایس ای جمال الدین نے کہا کہ بجلی صارفین اس پیکج سے جلد از جلد فائد ہ اٹھا ئے ۔اس میں اپ لوگوں کو لوڈشیڈنگ میں کمی آئیگی۔اور پیسکو کی ٹیمیں بقایا جات اور بجلی چوری کے خلاف مختلف علاقوں میں اپریشن جاری رکھیں گی اور بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :