کوہاٹ ‘ٹریفک کے حادثہ میں 8 افراد جاں بحق‘9 سے زائد زخمی

منگل 17 مارچ 2015 23:33

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2015ء) ٹریفک حادثے میں 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ،لاشوں وزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو کوہاٹ کے علاقے تھانہ لچھی کی حدود میں لاچی کے مقام پر ٹرک نے مسافر کوچ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں وزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :