رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سر مایہ کاری میں 3.8فیصد کمی ، جولائی 2014تا فروری 2015کے دوران 61کروڑ 55لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ، سب سے زیادہ 19.23کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری تیل و گیس کے شعبے میں ہوئی ،سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار

منگل 17 مارچ 2015 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سر مایہ کاری میں 3.8فیصد کمی آئی، جولائی 2014تا فروری 2015کے دوران 61کروڑ 55لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران64کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی، رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ 19.23کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری تیل و گیس کے شعبے میں ہوئی۔

(جاری ہے)

منگل کو سٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری ایک بیان کے مطابق رواں مالی سال کے آٹھ ماہ(جولائی تا فروری) کے دوران 61کروڑ 55لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 64کروڑ ایک لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔ یواں رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2کروڑ 46لاکھ ڈالر یعنی 3.8فیصد کمی آئی۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران سب سے زیادہ یعنی 19 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی سر مایہ کاری تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں ہوئی جبکہ مذکورہ عرصہ کے دوران سب سے زیادہ یعنی 17کروڑ 51لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری چین سے آئی۔

متعلقہ عنوان :