’بنگلہ دیش بھارت نے بنایا‘ سوشل میڈیا پر تنازع
منگل 17 مارچ 2015 21:29
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کرکٹ ورلڈ کپ 2015 میں بھارت اور بنگلہ دیش کے کوارٹر فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کے شائقین کے درمیان سوشل میڈیا پر ہونے والی نوک جھونک نے اس اشتہار کے بعد جنگ کی سی کیفیت اختیار کر لی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش بھارت نے بنایا تھا۔ ورلڈ کپ کے میچوں نے جہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں میں آگ لگا رکھی ہے، وہیں اس کھیل نے سوشل میڈیا پر بھی طوفان کھڑا کر دیا ہے جہاں طنزیہ وڈیو اشتہارات اور جملوں کے ذریعے ایک دوسرے کا خوب مذاق اڑایا جاتا ہے۔
بنگلہ دیش اور بھارت 19 مارچ کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ایک دوسرے کے مدِّ مقابل ہوں گے لیکن کرکٹ کی پِچ پر پہنچنے سے پہلے ہی دونوں اطراف کے شائقین سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
ایک حالیہ اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بھارتی آدمی بنگلہ دیشیوں کو طنزاً کہہ رہا ہے کہ بنگلہ دیش بھارت نے 1971 میں بنایا تھا۔ اشتہار میں مشروبات بنانے والی ایک عالمی کمپنی کا نام استعمال کرنے پر اس اشتہار کو سوشل میڈیا سے ہٹا تو لیا گیا تاہم بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین نے اس کے جواب میں بھارت کے خلاف کئی طنزیہ وڈیو اشتہار بنا ڈالے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹوں ٹوئٹر اور فیس بک وغیرہ پر دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین انگریزی ہیش ٹیگ ’موقع موقع‘ کا استعمال کر کے ایک دوسرے کے خوب لتّے لے رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ نے بھارت اور پاکستان کے مابین میچ کے بارے میں آئی سی سی کا اشتہار تو دیکھا ہی ہو گا جس میں ایک پاکستانی خاندان پاکستان کی جیت کی آس لیے سالہاسال گزار دیتا ہے۔ اس طنزیہ اشتہار نے بھی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا اور اس کے ردِّ عمل میں پاکستانی شائقین نے بھی کئی مضحکہ خیز وڈیو اشتہارات بنا کر یو ٹیوب پر شائع کیے تھے۔ تاہم بنگلہ دیش اور بھارت کے متعلق جس اشتہار کا تذکرہ یہاں ہورہا ہے وہ یو ٹیوب پر کسی کے ذاتی اکائونٹ کی کاوش تھی۔ کرکٹ کے کھیل کے گِرد اس بڑھتے ہوئے طنزیہ رجحان میں مغربی بنگال کے ایک بڑے فلمی اداکار نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا اور اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ ’ٹائیگر کئی اقسام کے ہوتے ہیں۔ بہتر ہو گا اگر ِبلیّوں کو ٹائیگر نہ سمجھا جائے۔‘ موصوف نے کڑی تنقید کے بعد معافی مانگ کر اس جملے کو حذف کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.