پاک افغان سرحد پر مارٹر گولہ گرنے سے باجوڑ سے تعلق رکھنے والی خاتون اور دو بچے شدید زخمی

منگل 17 مارچ 2015 20:46

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پاک افغان سرحد پرافغان صوبہ کنڑ کے قریب مارٹر گولہ گرنے سے باجوڑ کی رشتہ داروں کے ہاں ملنے جانے والی خاتون اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی خاتون او ربچے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے صوبہ کنڑ جارہے تھے ۔ علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند علاقہ زگئی سے تعلق رکھنے والے ایک خاتون اور دو بچے افغان صوبہ کنڑ میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے افغانستان کے صوبہ کنڑ جارہے تھے کہ پاک افغان بارڈر پر نامعلوم سمت سے آنیوالا مارٹر گولہ گرنے سے شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو علاج کیلئے باجوڑایجنسی کے ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیاہیں ۔ زخمیوں میں سلمیٰ دختر مسافر ، عابد ولد مسافر اور زوجہ مسافر شامل ہیں ۔ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیاہیں ۔ پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑایجنسی محمد یحییٰ اخونزادہ نے ہسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں میں نقد امداد ی رقوم تقسیم کی اورزخمیوں کے مفت علاج معالجے کی ہدایات جاری کی ۔انہوں نے ڈاکٹروں پر زوردیاکہ وہ زخمیوں کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :