نیب نے ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ،کمیٹی جلد سفارشات چیئرمین کو پیش کرے گی

منگل 17 مارچ 2015 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ٹیکس کے نظام کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور اس ضمن میں کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے چیئرمین چوہدری قمرزمان کو پیش کرے گی ، کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈپٹی چیئرمین نیب سعید احمد سرگانہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ٹیکس کے قوانین کا جائزہ لیا گیا اور ان میں پائی جانیوالی خامیوں کو دور کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں ، ٹیکس نظام کی خامیوں کی وجہ سے ٹیکس چوری میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ٹیکس نظام خامیوں کو دور کرنے کیلئے حتمی تجاویز تیار کی جائیں گی تاکہ کرپشن کے دروازے بند کیے جاسکیں اور ٹیکس کی وصولی میں نمایاں بہتری لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :