نیب خیبرپختونخوا نے مضاربہ سکینڈل کے دو اہم ملزمان بادشاہ رحمن اور نعمت خان کو گرفتار کرلیا

منگل 17 مارچ 2015 20:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) نیب خیبرپختونخوا نے مضاربہ سکینڈل کے دو اہم ملزمان بادشاہ رحمن اور نعمت خان کو گرفتار کرلیا ، منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے البرکہ انوسٹمنٹ کمپنی کے نام سے مضاربہ اسلامی طریقہ کے تحت سرمایہ کاری کی آڑ میں لوگوں کو پڑے پیمانے پر دھوکے اور فراڈ کے ذیعے سادہ لوح افراد سے تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے لوٹنے کے الزام میں بادشاہ رحمن اور نعمت خان کو گرفتار کلای ۔

تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان نے لوگوں کو مضاربہ کی آڑ میں جعلی البرکہ انوسٹمنٹ کمپنی میں آنے کی دعوت دیتے تھے اور ملک پیک ، فیبرکس ، فریج ، سلائی مشینیں ، جنریٹرز ، گاڑیوں کے ٹربائن کے اور انجن کی درآمد اور برآمد کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

وہ لوگوں کو یہ لالچ دیکر لوٹتے تھے کہ وہ اپنی رقم ان کے حوالے کریں جس پر انہیں بھاری منافع ملے گا ۔

ملزم نے کچھ ماہ بعد نہ صرف منافع دینا روک دیا بلکہ اصل رقم بھی واپس کرنے سے انکار کردیا اور منظر عام سے غائب ہوگئے ۔ متاثرین کی جانب سے آنے والی شکایات کے مطابق یہ رقم کم و بیش 2 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پشاور میں پیش کیا جائیگا ۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کا البرکہ انویسٹمنٹ کمپنی کے خلاف کوئی دعویٰ ہے تو وہ اس سلسلے میں متعلقہ دستاویزات نیب خیبرپختونخوا کو پی دی اے کمپلکس بلاک 3 فیز حیات آباد پشاو رکے پاس جمع کرائے ۔

متعلقہ عنوان :