اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ، حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی، آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن درخواست دینے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے ،وزیرداخلہ چوہدری نثار کی کمشنربرائے اوورسیز پاکستانیز افضال بھٹی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 17 مارچ 2015 20:43

اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی، آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے جس سے نہ صرف سمندر پار پاکستانی بلکہ ملک بھر کے عوام مستفید ہوں گے، سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے ۔

وہ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں کمشنر برائے اوورسیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ اجلاس کے دوران کمشنر برائے اوورسیز کمیشن پنجاب افضل بھٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور تجویز پیش کی کہ قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی رکھنے والوں کو کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد بغیر کسی دشواری کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے اور بیرون ملک سفارتی مشنزمیں نادرا اور پاسپورٹ حکام کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی۔ آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے جس سے نہ صرف سمندر پار پاکستانی بلکہ ملک بھر کے عوام مستفید ہوں گے۔ چوہدری نثارعلی خان نے وزارت داخلہ کو سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وفاقی وزیر نے ایف آئی اے‘ نادرا اور پاسپورٹ آفسز کے باہمی اشتراک کار کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل موثر طریقے سے حل کئے جا سکیں۔وفاقی وزیرنے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔