جام مہتاب ڈہر کو وزیر داخلہ سندھ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

منگل 17 مارچ 2015 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر صحت اور خوراک جام مہتاب ڈہر کو وزیر داخلہ سندھ بنانے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خوارک اور صحت جام مہتاب ڈہر کو وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ان کی وزارت سے ہٹا کر وزارت داخلہ سندھ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔سید قائم علی شاہ کی جانب سے جام مہتاب ڈہر کو وزیر داخلہ سندھ بنانے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے نوٹیفکیشن وزارت داخلہ سندھ کو ارسال بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :