پی آئی اے نے ائیرہوسٹس اورکیبن عملے کے نئے یونیفارم متعارف کرادئیے،حتمی منظوری کے بعد مختلف فیشن ڈیزائنرز میں سے کسی ایک کے یونیفارم ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکودے دیے جائیں گے،نئے یونیفارم کی تقریب رونمائی میں یونیفارم پہن کر ائیرہوسٹسز اورکیبن عملے کو نے ریمپ پرواک کی

منگل 17 مارچ 2015 20:21

پی آئی اے نے ائیرہوسٹس اورکیبن عملے کے نئے یونیفارم متعارف کرادئیے،حتمی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکے نئے یونیفارم متعارف کرادیے ہیں اور حتمی منظوری کے بعد مختلف فیشن ڈیزائنرز میں سے کسی ایک کے یونیفارم رواں سال میں ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکودے دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق یہ یونیفارم معروف ڈیزائنروں سے بلامعاوضہ تیارکیے ہیں اور اِن کی تعارفی تقریب فائیو سٹار ہوٹل میں ہوئی جس میں مشیر ہوابازی شجاعت عظیم، چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر ، سیکریٹری ایوی ایشن محمد علی گردیزی سمیت دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نئے ڈیزائن کے یونیفارم پہن کر ائیرہوسٹسز اورکیبن کریوکو نے ریمپ پرواک کی۔ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفرنے کہا کہ پی آئی اے کیبن کریوکے نئے یونیفارم عالمی شہرت یافتہ معروف 16فیشن ڈیزائنروں نے تیارکیے ہیں اور ان ڈیزائنروں نے پی آئی اے کو اپنی جانب سے بلامعاوضہ ڈیزائن کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے کہاکہ نئے یونیفارم فیشن کے نقطہ نظر سے پی آئی اے کو نئی شکل دینے کے ساتھ خوبصورت ہیں اور قومی وقار میں بھی اضافہ کریں گے۔

شکیل سہگل، سیما افتخار، ناز منشا، طارق امین، شہناز اسماعیل، رابعہ جویری اور زیبا بختیار پر مشتمل پینل نئے ڈیزائنز کا جائزہ لے گااور موسم گرما کیلئے یہی ڈیزائن متعارف کرائے جائیں گے جوکیبن کریوکی عملی ضروریات کوپوراکریں گے۔یادرہے کہ پی آئی اے کو ماضی میں ایئر لائن انڈسٹری میں کیبن کے عملے کے یونیفارم کاسب سے جدید اورخوبصورت ہونے کااعزازحاصل ہے

متعلقہ عنوان :