( ن) لیگ اور ایم کیو ایم ملک کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں‘ان دونوں جماعتوں کے سربراہوں کو جیل میں ڈال دینا چاہئے ‘حکومت کی دو سالہ کارکردگی زیرو ہے ‘گرمیاں نزدیک ہیں عوام لوڈشیڈنگ کے بحران کیلئے پھر سے تیار ہو جائیں‘ دہشتگردی بارے حکومت کی کوئی واضح پالیسی دیکھنے میں اب تک نہیں آئی ‘حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا رکھا ہے ‘مرضی سے رات بارہ بجے آرڈیننس جاری کر دیتے ہیں ،مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پارلیمنٹ ہاوٴس کے گیٹ پر میڈیا سے بات چیت

منگل 17 مارچ 2015 19:45

( ن) لیگ اور ایم کیو ایم ملک کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں‘ان دونوں جماعتوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) مظفر گڑھ سے آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ن لیگ اور ایم کیو ایم ملک کے سب سے بڑے دہشت گرد ہیں ان دونوں جماعتوں کے سربراہوں کو جیل میں ڈال دینا چاہئے حکومت کی دو سالہ کارکردگی زیرو ہے گرمیاں نزدیک ہیں عوام لوڈشیڈنگ کے بحران کے لئے پھر سے تیار ہو جائیں۔ دہشت گردی کے معاملے میں حکومت کی کوئی واضح پالیسی دیکھنے میں اب تک نہیں آئی حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنا رکھا ہے اپنی مرضی سے رات بارہ بجے آرڈیننس جاری کر دیتے ہیں ۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے گیٹ پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے حیران ہوں کہ ہماری اعلی عدلیہ بھی دہشت گردی کے معاملے پر کیوں خاموش ہے لاہور یوحنا آباد سانحہ کے پیچھے دہشت گردی میں حکومت کا ہاتھ ہے جب حکمران خود دہشت گرد ہوں تو وہ مجرموں کو کیسے پکڑے گے جب تک ہمارے سیاسی رہنما خود ٹھیک نہیں ہو جاتے جب تک ملک میں امن ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے پرجوش آئے تھے لیکن اب ٹھنڈے ہو کر بیٹھ گئے ہیں حکمرانوں نے قانون کو مذاق بنایا ہوا ہے وہ خود قانون کا احترام نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

کراچی کی صورت حال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے سانحہ یوحنا آباد میں جن تھانوں کو جلایا گیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ ملک کی اعلی عدلیہ بھی دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاررروائی نہیں کر رہی۔ حکمران حکومت سمیت سب دہشت گردی پر تماشہ دیکھ رہے ہیں اس موجودہ حکومت نے دو سال میں ایک بھی ڈیم نہیں بنایا۔گرمیاں آنے والی ہیں عوام پھر سے لوڈشیڈنگ کے لئے تیار رہیں۔