آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی پنجاب کی موجودگی میں لوگوں کو چھین کر لے جانے سے پنجاب پولیس کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے‘ پنجاب پولیس کو چوڑیاں پہنا دینی چاہئیں‘ہمارا معاشرہ جنگلی معاشرہ بن کر رہ گیا ہے‘ عزیر بلوچ کو باہر بھجوانے میں سندھ حکومت کا ہاتھ ہے‘پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 17 مارچ 2015 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو چوڑیاں پہنا دینی چاہئیں‘ آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی پنجاب کی موجودگی میں لوگوں کو چھین کر لے جایا جا رہا ہے جس سے پنجاب پولیس کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے‘ ہمارا معاشرہ جنگلی معاشرہ بن کر رہ گیا ہے‘ عزیر بلوچ کو باہر بھجوانے میں سندھ حکومت کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کوپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہاکہپنجاب اور سندھ میں مجھے بلدیاتی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ سانحہ یوحنا آباد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سراسر نااہلی ہے انہیں چوڑیاں پہن لینی چاہئیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ عزیر بلوچ کو پاکستان سے فرار ہوتے ہوئے کسی نے نہیں روکا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سندھ حکومت نے خود اسے فرار کروایا۔